مینگلور 4؍ستمبر (ایس او نیوز) شہر سے قریب 63 کلو میٹر دور ضلع جنوبی کینرا کے بیلتھنگڈی میں نام نہاد اخلاقی پولس کا کردار بنھاتے ہوئے دو مسلم لڑکوں کی بری طرح پیٹائی کرنے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بعد پولس نے حملہ کرنے والے دو لوگوں کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چکمگلورو کے دومسلم نوجوان کالج میں زیر تعلیم دو غیر مسلم لڑکیوں سے ملاقات کے لئے موٹر بائک پر بیلتھنگڈی آئے ہوئے تھے ۔محمد عنیص (20سال) اور یوسف (19سال)جب بیلتھنگڈی بس اسٹانڈ کے پاس لڑکیوں سے بات چیت کررہے تھے اور تصویریں اتار رہے تھے تو اس پر ناراض کچھ خود ساختہ اخلاقی پولیس کا کردار نبھانے والے غنڈہ نما لوگوں نے ان پر حملہ کردیا
بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد پولیس نے فوری اقدام کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کیا مگر مارکھانے والے نوجوانوں نے پولیس میں کوئی شکایت درج کیے بغیر ہی اپنے گھر کی راہ لی ۔